شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / میاں نوازشریف اور مریم نوازسے ملاقاتیوں کیلئے جمعرات کا دن مقرر

میاں نوازشریف اور مریم نوازسے ملاقاتیوں کیلئے جمعرات کا دن مقرر

راولپنڈی(پاک نیوز) اڈیالہ جیل حکام نے احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازسے ملاقاتیوں کیلئے جمعرات کا دن مقررکردیا ہے،جبکہ اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں سے رشتہ داروں کی ملاقات کیلئے جمعے کا دن مقرر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازسے رشتہ داروں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کردیا گیا ہے۔جیل قوانین کے مطابق عام قیدیوں کیلئے ان کے عزیزواقارب کی ملاقات کیلئے جمعے کا دن مقرر ہے۔تاہم نوازشریف اور مریم نواز کیلئے سکیورٹی کے پیش نظر ملاقات کیلئے ایک دن پہلے رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ہم سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو نہیں بھولے، آرمی چیف