شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / دھاندلی ہوئی تو انتخابی نتائج قبول نہیں کرینگے،شہبازشریف

دھاندلی ہوئی تو انتخابی نتائج قبول نہیں کرینگے،شہبازشریف

لاہور (پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ اگرالیکشن شفاف نہ ہوئےتوقبول نہیں کریں گے اوردھاندلی ہونے کی صورتحال میں تمام جماعتوں کوساتھ لیکر لائحہ عمل طےکریں گےلاہور میں گذشتہ روز کے نواز شریف کے استقبال اور حکومتی ردعمل کے حوالے سے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے نے الیکشن کمیشن سے صاف شفاف الیکشن کےلئےعملی اقدامات کرنے کی اپیل کی اور کہا صاف شفاف الیکشن خوشحال پاکستان کی ضمانت  ہے۔پی ایم ایل ن کے صدر نے دعوی کیا کہ 25جولائی کامیچ ہم جیت چکے،اب صرف شیرپرمہرلگناباقی ہےجبکہ عمران خان کےبارے میں ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی سربراہ کا اچہرہ پوری دنیاجانتی ہے،جبکہ انسانوں کا گدھا کہناکہاں کی انسانیت ہے جبکہ انھیں اپنے بیان پر ہوش کےناخن لینے چاہیے۔شہباز شریف نے کہ اعوام کےسمندرکےباعث نوازشریف کےاستقبال کیلئےبروقت پہنچ نہ سکے جبکہ عوام نوازشریف کی گرفتاری کےخبرملنےکےباوجودعوام ٓگےبڑھتےرہے ۔ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کےا ستقبال کے موقع پر حکومتی رویے کے خلاف جلدپرامن احتجاج کی کال دوں گا،اپنے قائدکےدفاع کیلئےن لیگ اپنےتمام وسائل بروئےکارلائےگی۔

error: Content is Protected!!