
لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر لاہور پہنچ گئے۔ جنید صفدر غیر ملکی پرواز کیو آر628 کےذریعےبراستہ دوحہ لندن سے لاہور پہنچے۔ مسلم لیگی کارکنان نےایئرپورٹ پرجنید صفدرکا بھرپور استقبال کیا۔ پھو لوں کی پتیاں نچھاور کیں کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے ذرائع کے مطابق جنید صفدر سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بھی بنیں گے اور انتخابی مہم کو بھی آگے بڑھائیں گے۔