تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:آئندہ حکومت ایم ایم اے کی بنے گی،مقررین

بھائی پھیرو(نامہ نگار)متحدہ مجلس عمل۔علما ئے اکرام جب بھی متحد ہوئے فتح و کامرانی نے انکے قدم چومے ۔نظام مصطفے ﷺ کے کیلیے جدو جہد کرنے والے دنیا و آخرت میں ہمیشہ کامیب و کامران ہوتے ہیں۔سیکولر قوتوں کا ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔آئندہ حکومت ایم ایم اے کی بنے گی ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس کے زیر اہتمام منعقدہ علما کنونشن اور ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے دینی جماعتوں کے ضلعی اور مقامی رہنماؤں نے کیا۔متحدہ مجلس عمل تحصیل پتوکی کے صدر ڈاکٹر رانا سرفراز احمد خان اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ وقار کے زیر اہتمام منعقدہ علما کنونشن میں سینکڑوں علمائے اکرام نے شرکت کی جبکہ نقابت کے فرائض عبدالستار نے سر انجام دیے ۔کنونشن سے خطاب کرتے ڈاکٹر سرفراز اور حافظ وقار نے شرکا کو خوش آمدید کہتے توقع ظاہر کی کہ انشا اللہ آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے ایک بڑی قوت بنکر ابھرے گی۔ جمعیت العلمائے پاکستان کے رہنما سید ذاکر حسین شاہ نے خطاب کرتے کہا کہ نظام مصطفے ﷺ کیلیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے اور مولانا شاہ احمد نوارانی کی نشانی متحدہ مجلس عمل کی مضبوطی کیلیے اہلسنت کے کروڑوں لوگ ایم ایم اے کو کامیاب کرائیں گے۔اسلامی تحریک کے علامہ عبدالرزاق علوی نے کہا کہ شام اور عراق میں امریکہ اور اسرائیل شیعہ اور سنیوں کو آپس میں لڑا کر تباہ کر رہے ہیں مگر پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے علما کا متحد ہونا امت مسلمہ کیلیے خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ میدان کربلا میں امام حسین نے شریعت کی حدیں توڑنے والے کی بیعت نہ کرکے اور اپنے کنبے کے افراد کی قربانی دیکر امت مسلمہ کیلیے ایک مظال قائیم کی اس لیے ہمیں بھی ووٹ دیتے وقت اس قربانی کو یاد رکھنا چاہیے اور سیکولر امیدواروں کی بجائے ایم ایم کے امیدواروں کو کامیاب کرانا چاہیئے ۔جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیرحکیم عبدالرشید اصغراللہ والے اور قاری تاج محمد شاکر نے کہا کہ نظام مصطفے ﷺ کے نفاز کیلیے سب علما اکرام ایم ایم کا بھرپور ساتھ دیکر سیکولر لوگوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔ جمعیت العلمائے اسلام کے ہنما قاری نور محمد شاکر نے نوید سنائی کجہ انشا اللہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں ایم ایم کی حکومت ہوگی اور مرکز میں بھی ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی۔ جماعت اسلامی کے رہنما اور متحدہ مجلس عمل کے حلقہ این اے 140 کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان سیکولر ملک ہے لیکن ہم کہتے ہیں پاکستان اسلام کے لئے بنا ہے اور اسے ایک اسلامی سپر طاقت بنائیں گے۔پاکستان ایک نظریہ، فلسفہ اور نصب العین ہے، پاکستان مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرح ایک ریاست قائم کرنے اور دنیا کے سامنے ماڈل پیش کرنے کا نام ہے۔ پاکستان مدینہ کے بعد اس زمین پر مقدس ترین مقام ہے۔ اس کی حفاظت کرنا اور اس کے لئے لڑنا جہاد ہے، ہم اس کی حفاظت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی علمائے اکرام متحد ہوئے کامیابی نے انکے قدم چومے ۔پاکستان بناتے وقت اکٹھے ہوئے تو دنیا میں مدینہ کے بعد پہلی نظریاتی ریاست وجود میں آئی۔1973کا اسلامی جمہوری دستور بنا،قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوایا گیااور ختم نبوت کا تحفظ کا بل پاس ہوا۔اور قومی اتحاد بنا تو پاکستان سے سوشلزم کے حامیوں کا خاتمہ ہوا اور دنیا کی سپر پاور روس اور کیمونزم کا خاتمہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف اور صرف اسلامی نظام چلے گا اور اسلام کے سائے میں جمہوریت چلے گی کیونکہ ہماری جماعتوں کے اکابرین مفتی محمود،مولانا شاہ احمد نورانی،سید ابولاعلی مودودی اور دیگر تمام دینی جماعتوں کے اکابرین نے بیش بہا قربانیاں دیں۔ اب بھی ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمہ کیلیے ایم ایم اے کی جدوجہد رنگ لا رہی ہے بڑا چور پکڑا گیا انشا اللہ چھوٹے چور بھی جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے ہمارے مخالف امیدواروں پر بھی کروڑوں اربوں کی کرپشن کے الزام ہیں انشا اللہ وہ بھی جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں انشا ء اللہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی سیاست کا رخ موڑ دے گااور انشا اللہ آئندہ الیکشن میں لٹیروں اور سیکولر قوتوں کو شکشت فاش ہوگی۔کنونشن کے بعد دینی رہنماؤں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالکر اظہار یکجہتی کیا۔شرکا نے امیدوار حلقہ این اے 140 کی قیادت میں ایک بہت بڑی ریلی نکالی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button