شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / برطانوی شہزادے چارلس اور ولیم کا ٹرمپ سے ملنے سے انکار

برطانوی شہزادے چارلس اور ولیم کا ٹرمپ سے ملنے سے انکار

لندن(ڈیسک نیوز)شہزادہ چارلس اور ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔برطانیہ کے شاہی خاندان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس بات کا عملی مظاہرہ امریکی صدر کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران دیکھنے میں آیاجب شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے انکار کے بعد ملکہ برطانیہ کوامریکی صدر سے اکیلے ہی ملاقات کرنا پڑی۔اخبارکے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جب ملکہ کے ساتھ شاہی خاندان کا کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔ امریکی صدرکے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے روایات کے مطابق ملکہ کی تعظیم میں جھک کر آداب نہیں کیا۔اس کے علاوہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے ایک ویڈیوبھی سامنے آئی تھی جس میں ٹرمپ نے ملکہ کو کنفیوژڈ کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:رشوت نہ دینے پر کینٹ بورڈ واہ کینٹ کے اہلکاروں کاواہ کینٹ کے علاقہ سلیم نگر میں زیر تعمیر مکانوں پر دھاوا