شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر: عوام لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں،راناحیات خاں

جمبر: عوام لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں،راناحیات خاں

جمبر(نامہ نگار) این اے 140مسلم لیگ ن کے امیدوار راناحیات خاں کا جمبر کا دورہ،انہوں نے جمبر میں مختلف مقامات پر کارنرمیٹنگ سے منعقد کیں اور بہت سے برداری کی جانب سے رانامحمد حٰیات خان کو مکمل حمایت کایقین دلایا۔مختلف میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا حیات خاں نے کہا کہ جمبر کی عوام پر مجھےبڑا مان ہے ، جمبر کی عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔ میرےمخالفین نے ہمیشہ پارٹی بدل بدل کر الیکشن لڑا ہے اور میں شروع دن سے آج تک ایک پلیٹ فارم سے سیاست کررہا ہوں۔ میرے دور اقتدار میں میرے ترقیاتی کام منہ سے بول رہے ہیں۔ صحت، تعلیم، زراعت سے لیکر تعمیراتی کام تک کرائے گئے۔ جمبر کی عوام سے امید ہے کہ وہ دس ہزار کی لیڈ سے مجھے کامیاب کرائیں گے۔ کارنرمیٹنگ سے سابق کونسلر عقیل خان، سید ذاکر شاہ، رانا ذوالفقار، رانا فرقان کونسلر، رانا عبدالکریم، رانا فرمان علی اور سابق ناظم الیاس خان نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  محمد علی رانا نے الہدیٰ سکول کی سالانہ تقریب میں وومن اینڈ چلڈرن ویلفیئر کی جانب سے سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے