شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:موٹر سائیکل سوار نا معلوم ڈاکوکی کار سوارڈاکٹرپرفائرنگ ۔ایک ڈاکو ہلاک ایک فرار

بھائی پھیرو:موٹر سائیکل سوار نا معلوم ڈاکوکی کار سوارڈاکٹرپرفائرنگ ۔ایک ڈاکو ہلاک ایک فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔موٹر سائیکل سوار نا معلوم ڈاکوکی کار سوار ڈاکٹر پر فائرنگ ۔ایک ڈاکو ہلاک ایک فرار ۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کا رہائشی ڈاکٹر سرجن شہاب احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار نمبر ہنڈا سٹی MNC-15-939پر لاہور سے ملتان کی طرف جا رہے تھے جب وہ بھائی پھیرو کے ملتان روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے قریب پہنچے تو یک دم پیچھے سے ہنڈا بغیر نمبری موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے کار کو لوٹنے کی خاطر کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موٹر سائیکل کار کے آگے کر کے کار سواروں کو روکنے کی کوشش کی تیز رفتاری کی وجہ سے موٹر سائیکل پھسل گئی اور کار تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کی وجہ سے دونوں نا معلوم ڈاکو زخمی ہو گئے ایک ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا دوسرے ڈاکوء کو علاج معالجے کے لئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا ۔پولیس تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کر دیا گیا

error: Content is Protected!!