شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:دو مسلح افراد نے معمولی جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور کو فائرمار کر قتل کر دیا

بھائی پھیرو:دو مسلح افراد نے معمولی جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور کو فائرمار کر قتل کر دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)دو مسلح افراد نے معمولی جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور کو فائرمار کر قتل کر دیا ۔ لواحقین کا لاش ملتان روڈ پر رکھ کر سڑک بلاک کر کے احتجاج ۔ٹریفک کی لمبی لائنیںْ ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کوٹ جوئیاں والا کا رہائشی عابد علی اپنے رکشے پر سواریاں لے کر بائی پاس کی طرف جا رہا تھا کہ جب وہ دربار بابا خیل شاہ کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار غلام علی اور شہزاد احمد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کیوجہ سے سر پر گولی لگنے سے رکشہ ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گیا جب کہ دونوں قاتل اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔رکشہ ڈرائیور کے لواحقین نے ملتان روڈ پر لاش رکھ کر روڈ بلاک کر دی ۔کئی گھنٹے تک روڈ بلاک رہنے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمسافر ،ایمبولینس اور گاڑیاں ذلیل و خوار ہوتی رہی مقتول کے چچا بشیر احمد کی رپورٹ پرتھا نہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔وجہ عناد یہ تھی کہ صبح قاتلوں اور مقتول کے درمیان معلولی جھگڑا ہوا تھا جس کی سزا معززین نے کرا دی تھی مگر قاتلوں نے انکی اسی رنجش کی بناء پر مقتول عابد کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیں  شریف فیملی کے پارک لین سنٹرل لندن میں واقع گھر پر نامعلوم لڑکوں کا دھاوا