شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نوازشریف سے گلے ملنے پراڈیالہ جیل کے ہیڈوارڈن تبدیل

نوازشریف سے گلے ملنے پراڈیالہ جیل کے ہیڈوارڈن تبدیل

راولپنڈی(ڈیسک نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف سے گلے ملنے پراڈیالہ جیل کے ہیڈوارڈن کو تبدیل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے اڈ یا لہ جیل میں ہیڈوارڈن نوازشریف کی بیرک پرتعینات تھا،ہیڈوارڈن کے نوازشریف سے گلے ملنے کی اطلا ع جیل حکام کو سکیورٹی کیمرے سے ہوئی،سابق وزیراعظم نواز شر یف نے مسکرا ہٹ کے ساتھ گلے ملنے والے ہیڈوارڈن کو تھپکی بھی دی، تا ہم ہید وارڈن کو گلےملنا مہنگا پڑ گیا، مانیٹرنگ ٹیم کی اطلاع پرآئی جی جیل خانہ جات نے خودکیمرہ ریکارڈنگ دیکھی اورویڈیوسے تصدیق ہونے پرہیڈوارڈن سخت تنبیہہ کے بعدتبدیل کر دیا گیا۔تبد یل کیئے جا نے والے ہیڈ وارڈن کا نا م نہیں بتا یا گیا ، وا ضح ر ہے کہ جیل عملے کونوازشریف کی بیرک کی طرف جانے کی اجازت نہیں،صرف مخصوص عملے کونوازشریف کی بیرک تک رسائی کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:ایک شخص کی پانچ سالہ بچی سے بدفعلی