پاکستانتازہ ترین

تین بار وزیراعظم  بننے والے کے بیٹے ارب پتی بن گئے؟عمران خان

لاہور(بیوروچیف) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کار ٹیم نے ملک کو مزید قرضوں میں دھکیل دیا۔ تین بار وزیراعظم  بننے والے کے بیٹے ارب پتی بن گئے؟جو  کہتے ہیں کہ ان پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔اقتدار میں آئے تو ٹرمپ کی طرح ٹیکسز کم کریں گے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو۔لاہور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جس پارٹی کے لیڈرز کا جینا مرنا پاکستان میں نہ ہو وہ کبھی پاکستان کیلئے نہیں لڑسکتا۔انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ تین بار وزیراعظم بننے والے کے بیٹے کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے شہری ہی نہیں۔ ایک طرف تو عوام کو کہا جاتا ہے کہ بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لے کر آؤ جبکہ خود اپنا پیسہ باہر بھیج دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکوت کی ناقص حکمت عملی نے ملکی معیشت تباہ کردی۔ آج روپے کی قدر کم ہونے کے باعث پاکستان مزید ایک ہزار ارب کا مقروض ہوگیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ آج صنعتکار، تاجر اور کسان بدحالی کا شکار ہے۔ اقتدار میں آکر سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے تاجروں کی مشاورت سے ٹرمپ حکومت کی طرح ٹیکسز کم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button