پاکستانتازہ ترین

توقیرصادق اسلام آبادپہنچ گئے،آج سپریم کورٹ میں پیش کیاجائیگا

toqeerاسلام آباد(بیوروچیف)نیب حکام اوگراکرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم توقیرصادق کوابوظہبی سے لے کراسلام آباد پہنچ گئے ہیں، توقیرصادق کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیاجائیگا۔مرکزی ملزم توقیرصادق کوابوظہبی میں نیب حکام کے حوالے کیاگیا تھا۔ انہیں نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔ نیب کے تفتیشی افسر وقاص خان توقیر صادق کو پاکستان واپس لائے ہیں اورملزم کو نیب کے راولپنڈی سیل منتقل کردیاگیاہے۔نیب حکام کاکہناہے کہ توقیر صادق کو سپریم کورٹ میں پیش کیاجائے گا اور14 روزہ ریمانڈ لینے کے لیے درخواست دائرکی جائے گی۔ توقیر صادق نے کہاکہ انہیں پاکستان کے انہیں عدالتی نظام پراعتماد نہیں ہے اور وہ عالمی عدالت انصاف میں اپنے خلاف الزامات کی تحقیقات کراناچاہتے ہیں۔توقیر صادق نے دعویٰ کیا کہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!