شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی

نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہوگی۔بھارتی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں میں کانگریس،نیشنلسٹ انگریس پارٹی، سماج وادی پارٹی، عام آدمی پارٹی اور سی پی آئی ایم شامل ہیں۔دوسری جانب بی جے پی کے چیف ویپ انوراگ ٹھاکر نے تحریک عدم اعتماد پر ہونے والی رائے شماری کے دوران اراکین کو حاضر رہنے کے نوٹس بھیج دیئے ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں بی جے پی کے چیف ویپ نے اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ یاد رہے کہ انوراگ ٹھاکر کو حال ہی میں حکمران جماعت کا چیف ویپ مقر کیا گیا ہے ۔گذشتہ پندرہ سال میں پہلی مرتبہ منتخب حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آٹھارہ جولائی  کو بھارتی لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی منظوری دی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعددجماعتوں نے بھارتی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی تاہم تلگو دیشم پارٹی نے سب سے پہلے عدم اعتمادکی تحریک پیش کی تھی اس لیے اس کی درخواست پرعدم اعتمادی تحریک منظورہوئی۔ واضح رہے کہ مودی سرکار کو اپنے چار سالہ دور اقتدار میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہوگا۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والی جماعت ٹی ڈی پی نے مارچ کے مہینے میں بی جے پی کی اتحادی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ قبل ازیں بجٹ سیشن کے دوران بھی اسی جماعت نے تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف چین کی دعوت پر بیجنگ روانہ