شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:جمبر میں پہلے بھی کام کرائے اور انشا اللہ مستقبل میں کراتے رہیں گے،رانا سکندرحیات

جمبر:جمبر میں پہلے بھی کام کرائے اور انشا اللہ مستقبل میں کراتے رہیں گے،رانا سکندرحیات

جمبر(نامہ نگار)رانا سکندر حیات.خان ڈسٹرکٹ چئیرمین قصور نے جمبر عرس بابا رحم شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور چادر پوشی کی ۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی کے لئے رانا حیات صاحب کی جیت اور میاں نواز شریف صدر مسلم لیگ ن کی صحت اور رہائی کے لئے بھی دعائیں کی گئیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ چئیرمین قصور نے دربار کی احاطہ میںٹف ٹائیل تزین آرائیش اور ایک بڑا فلٹریشن پلانٹ لائٹس اور گرانٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔ ضلعی چئیرمین رانا سکندر حیات الخیر ٹرسٹ کی خصوصی دعوت پرجمبر تشریف لائے۔اس موقع پر چوھدری ذوالفقار۔رمضان گل۔یوسف انصاری،سلامت انصاری ،چوھدری راشد ۔چودھری وفادار حسین ۔حاجی عمران انصاری ۔رانا فرقان کونسلر،رانا اختر ،سید ذاکر شاہ ،اور اہل علاقہ کےمعززین اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے مختصر سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جمبر میرا گھر ہے اور مجھے جمبر کی عوام سے دلی محبت ہے۔ ہم نے جمبر کےلیے پہلے بھی بہت سے کام کرائے اور انشا اللہ مستقبل میں کراتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو اور گردونواح میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف ایل ڈے اور واپڈا کا آپریشن