شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پاکستان کا زمبابوے کے خلاف کلین سویپ

پاکستان کا زمبابوے کے خلاف کلین سویپ

بلاوائیو(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کا زمبابوے کے خلاف کلین سویپ، گرین شرٹس نے پانچواں ون ڈے 131 رنز سے جیت لیا۔ 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوررز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز بنا سکی۔بولاوائیو میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست ہوئی۔ شاہینوں کی جانب سے دیے گئے 365 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز ہی بنا سکی۔ زمبابوے کے اوپنرز کی جانب سے 66 رنز کا آغاز فراہم کیا گیا۔رائن مرے 47، پیٹر مور 44 اور پرنس مسوری 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔اوپنر فخر زمان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کرتے ہوئے 110 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 76 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، شعیب ملک اور آصف علی 18،18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم کو میچ کا جبکہ فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: مزدا اور کار کے تصادم میں مزدا گاڑی کے ڈرائیور سمیت چار افراد ہلاک متعدد زخمی