شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / لاہور:این اے 125شفیق آباد میں نالے سے بڑی تعداد میں شناخی کارڈ برآمد

لاہور:این اے 125شفیق آباد میں نالے سے بڑی تعداد میں شناخی کارڈ برآمد

لاہور(پاک نیوز) عام انتخابات سے ایک روز قبل این اے 125 شفیق آباد یو سی 50 کے بند پار نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی جبکہ شناختی کارڈ بھی تحویل میں لے لئے۔عام انتخابات سے ایک روز قبل لاہور میں این اے 125 شفیق آباد یو سی 50 کے بندروڈ پر نالے سے بڑی تعداد میں شناختی کارڈ برآمد ہوئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کرتفتیش شروع کر دی جبکہ شناختی کارڈ بھی تحویل میں لے لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ 3 تھیلوں میں بند کر کے نالے میں پھینکے گئے تھے۔ پولیس نے شناختی کارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نادرا سے چیک کرائے جائیں گے جس کے بعد معلوم ہوگا کہ کارڈز اصلی ہیں یا جعلی

یہ بھی پڑھیں  اعجاز احمد کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان