شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کی پانچویں پوزیشن برقرار

ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کی پانچویں پوزیشن برقرار

لاہور(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار، بیٹنگ میں بابراعظم دوسرے اور باؤلنگ میں حسن علی تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ ایک روزہ میچز کی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ بیٹنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی دوسری پوزیشن، فخرزمان 16ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 سنچریاں بنانے والے تمیم اقبال نے 4 درجے ترقی پا کر 13ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔باؤلنگ میں گیند باز حسن علی کا تیسرا نمبر جبکہ جسپریت بھمرا بدستور نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں۔ نمبر ون آل راؤنڈر میں شکیب الحسن کا نام سرفہرست ہے

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:اسلام دشمن قوتوں کی یلغار کا مقابلہ کرنے کیلئے محراب و منبر کے وارث حضرت مجدد الف ثانی کی للکار اور تعلیمات کو مشعل راہ بنائیں