شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ڈالر کا زور ٹوٹ گیا،5 روپے سے زائد کی کمی

ڈالر کا زور ٹوٹ گیا،5 روپے سے زائد کی کمی

کراچی(پاک نیوز) عمران خان کی کامیابی معیشت کے لئے بہتر ثابت ہو رہی ہے، جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ دونوں ہی جان پکڑ رہے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک روز میں ہی دوران ٹریڈنگ 5 روپے سے زائد نیچے آگیا اور 122 روپے 50 روپے تک جاپہنچا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت تین کاروباری دنوں میں 9 روپے تک کم ہوگئی اور 121 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہونے لگا۔ روپے کی قدر بڑھنے سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ صرف ایک ہی روز میں 450 ارب روپے تک کم ہوگیا۔روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہونے سے درآمد کی جانے والی اشیاء جس میں پیٹرولیم مصںوعات، گاڑیاں، بجلی پیدا کرنے والی مشینیں، موبائل فونز، دالیں، کھانے کا تیل اور بچوں کا خشک دودھ وغیرہ سب کے دام نیچے آجائیں گے۔تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت دوست ممالک اور عالمی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کی تیاری کرسکتی ہے، جس کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام میں غیرمقبول ہو چکی ہے .چوہدری اظہر محمود