شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلئے نااہل

طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلئے نااہل

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رہنما طلال چودھری کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دے دیا، انہیں عدالت برخاست ہونے تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل بینچ نے طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ طلال چودھری عوامی اجتماعات میں تقاریر کے دوران توہین عدالت کے مرتکب ٹھہرے، وہ اپنے اوپر لگے الزام کیخلاف شواہد دینے میں ناکام رہے۔

error: Content is Protected!!