شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / واٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کال فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کال فیچر متعارف کروا دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے اس فیچر کو بالآخر متعارف کرا دیا ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔واٹس ایپ میں اب گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔ فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ نے 3 سال قبل اپنی اپلیکشن میں وائس کالز کا آپشن پیش کیا تھا جبکہ ایک سال قبل ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا گیا۔ اب ڈیڑھ ارب سے زائد ماہانہ صارفین کے زیراستعمال واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے آپشن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک بلاگ میں کمپنی نے بتایا کہ روزانہ صارفین 2 ارب منٹ تک کی کالز اس سروس کے ذریعے کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق ون آن ون آڈیو یا ویڈیو کال کے دوران یہ آپشن ایک نئے بٹن کی شکل میں دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران تمام صارفین تک یہ اپ ڈیٹ پہنچ جائے گی جس کے بعد صارفین اب کسی کال کے دوران add participant بٹن کو دبا سکیں گے جو کہ ڈیوائس کی اسکرین کے دائیں کونے پر اوپر ہوگا۔ ایک وقت میں صارفین 4 افراد سے آڈیو یا ویڈیو کال کرسکیں گے جبکہ یہ کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی

یہ بھی پڑھیں  بیرون ملک پاکستان کا خوبصورت کلچر متعارف کراتی ہوں: شاہدہ منی