شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / حلف برداری تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا: عامر خان

حلف برداری تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا: عامر خان

ممبئی (نمائندہ شوبز) بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے انہیں دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جارہا کیونکہ مجھے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا

یہ بھی پڑھیں  عید میلاد النبی کے موقع پرلاہورمیں موبائل فون سروس بند رہے گی