تازہ ترینکھیل

عمران خان کی تقریب حلف برداری، سابق بھارتی کرکٹر سدھو نے دعوت قبول کر لی

ممبئی: (دنیا نیوز) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کر لی، کپتان نےکپیل دیو اور سنیل گواسکر کو بھی مدعو کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب کیلئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، کپیل دیو، سنیل گواسکر  کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی چیئرمین کی دعوت قبول کرلی ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button