
لاہور(امتیاز شاکر)کاہنہ وگردونواح کے تمام گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،نشترزون انتظامیہ بااثرسیاسی شخصیات کے گھروں اورڈیروں کی صفائی میں مصروف۔کاہنہ نو،پراناکاہنہ،گجومتہ،کچاشہزادہ روڑ،مہردین والی گلی،شالیمارٹاؤن،پانچ نمبرسٹاپ و دیگرعلاقے غلاطت کے ڈھیربن گئے،شہری سراپااحتجاج۔اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔انتظامیہ کی جانب سے رکھے گئے کوڑے دان کئی کئی دن تک خالی نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے اردگرد کے علاقے کوڑے دان کامنظرپیش کرنے لگتے ہیں جبکہ گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والی بدبو اورجراثیم مختلف بیماریاں پھیلارہے ہیں۔صفائی کاعملہ صبح سویرے فوٹوسیشن کرکے غائب ہوجاتاہے جبکہ ڈیوٹی ٹائم میں پرائیوٹ یعنی پیسے وصول کرکے بااثرسیاسی شخصیات کے گھر۔ڈیرے،پیٹرول پمپ،کارخانے یادیگرمقامات پرکام کرتے نظرآتاہے۔مین بازارکاہنہ کے تاجرنے میاں کاشف خادم نے بتایاکہ بازارکے سب دکاندارپچاس سے روپے ہفتہ دیتے ہیں پھربھی صفائی کاعملہ کام نہیں کرتا۔اہل علاقہ کااحتجاج،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ