شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پھولنگر گند نگر میں تبدیل

پھولنگر گند نگر میں تبدیل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پھولنگر گند نگر میں تبدیل ۔اربوں روپے سے بنا سیوریج سسٹم ناکام ۔حکومت پنجاب کے صاف شفاف دھرتی کے دعوے ٹھس ۔چراغ تلے اندھیرا کے مصداق میونسپل کمیٹی سے چند گز دور محلہ صابری مین گلی گندے پانی اور گندگی کے ڈھیرو ں سے عملہ صفائی کے منہ پر کالک بن گئی ۔چئیر میں بلدیہ بے بس ۔اعلی حکام شہریوں کو گندے پانی کے عذاب سے نجات دلائیں۔محلہ صابری کے مکینوں اور جماعت اسلامی سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میونسپل کمیٹیسے چند گز دور محلہ صابری گندے اور گندگی کے ڈھیرو ں سے اٹ کر حکومت کے صاف شفاف شہروں اور دیہاتوں کے نعرے کا منہ چڑا رہا ہے۔اربوں روپے سے بننے والے غلط ڈیزائین کے سیوریج سسٹم کی وجہ سے کئی گلے محلے اورآبادیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور لوگ زندہ درگور بن کر اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔ شہر کے اندر سے گزرنے والی سڑک کے دونوں اطراف بننے والا نالاجگہ جگہ سے بننے سے پہے ہی ٹوٹ چکاہے اور اس نالے کے اوپر پڑی سلیبیں بھی ٹوٹ چکی کی ہیں ۔ نواحی آبادی خصوصن محلہ صابری والی گلی کئی کئی دن سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی رہتی ہیں اور بلدیہ عملہ بے حس ہوکر عوام کی بے بسی کا تماشا دیکھ رہا ہے ۔نمازیوں کا مساجد تک میں جانا ناممکن ہوچکا ہے۔گزشتہ روز جماعت اسلامی کے رہنما تنویر بابو کی قیادت میں محلہ کے لوگوں نے اس حالت زار کے بارے گندے پانی میں کھڑے ہو کر چئیرمیں بلدیہ ،ٹی ایم او پتوکی ،اور ڈی سی او قصور کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور گندے پانی میں کھڑے ہوکر مقامی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔احتجاجی جلوس میں چوہدری عباس ساون،کاشف بھٹی ،جہانگیر بیگ ،رحمت علی ،اسحاق گجر کے علاوہ درجنوں لوگ شامل تھے ۔جلوس پہلے محکمہ ہیلتھ انجینئیرنگ کے دفتر اور پھر میونسپل کمیٹی کے دفتر گیا اورمحلہ صابری کی گلی سے گندے پانی کو نکالنے کا مطالبہ کر تے دھمکی دی کہ اگر ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ بلدیہ کے چئیر میں اور ممبران کے گھروں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔اس پر بلدیہ کے چیف آفیسر اور عملہ فوری طور پر محلہ صابری پہنچے اور سیوریج کو چالو کرکے گندہ پانی نکال دیا۔جلوس کے شرکا نے جماعت اسلامی اور بلدیہ کے افسران کا مسئلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  سری لنکا کا پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو جیت کے لئے 369 رنز کا ہدف