شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی عمران خان سے ملاقات

نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی عمران خان سے ملاقات

لاہور(پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے بنی گالا میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ مزید برآں ڈاکٹر مراد راس نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت روایتی حکومتوں کے برعکس عام آدمی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی اور اُن کے بنیادی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے مسائل کو اپنی ترجیحات میں شامل نہیں رکھا جس کی وجہ سے یہ مسائل گھمبیر صورت حال اختیار کر چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد کے عوام نے عمران خان کی کال یکسر مسترد کردی،راناثناءاللہ