شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حسن اور حسین نواز کو لانے کیلئے پاکستان کا انٹر پول سے رابطہ

حسن اور حسین نواز کو لانے کیلئے پاکستان کا انٹر پول سے رابطہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے حکومت کی طرف سے انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر فرانس کو درخواست بھیج دی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ حسن اور حسین اشتہاری ہیں اور پاکستانی عدالت ان کے دائمی وارنٹ جاری کر چکی، لہذا انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کرے

error: Content is Protected!!