شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / منی لانڈرنگ سکینڈل،زرداری اور فریال جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے

منی لانڈرنگ سکینڈل،زرداری اور فریال جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے

اسلام آباد(بیوروچیف) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے منی لانڈرنگ سکینڈل میں سابق صدرآصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ایف آئی اے کی جے آئی ٹی میں تاحال پیش نہ ہوئے۔ایف آئی اے نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے، دونوں ملزمان کو ایف آئی اے نے نوٹسز جاری کیے تھے۔ سابق صدر کے قریبی ساتھی حسین لوائی بھی اسی کیس میں ایف آئی اے کے زیر حراست ہیں۔فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کےعبوری چالان کو 30 جولائی کو چیلنج کیا اور 20 لاکھ کی ضمانتی رقم عدالت میں جمع کرا رکھی ہے۔ فریال تالپور نے درخواست میں موقف اختیار کیا ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے، چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے میراکا کوئی تعلق نہیں

error: Content is Protected!!