شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پرویزخٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر

پرویزخٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر

پشاور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے اے این پی کے پرویز احمد نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔پشاورہائیکورٹ میں پی کے 61 سے اے این پی کے امیدوار پرویز احمد کی جانب سے درخوست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی کے 61 پر پرویزخٹک کے ووٹوں کی تعداد 20 ہزار دکھائی گئی ہے جو اصل تعداد سے مختلف ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا تھا۔درخواست گزار کے مطابق گنتی کے دوران 4 ہزار سے زائد ووٹ بھی مسترد کئے گئے، لہٰذا ان کے حلقے میں دوبارہ گنتی کی جائے۔ درخواست میں میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر نوشہرہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:اوکاڑہ کے نواح میں ڈاکوؤں راج