شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / این اے 140دوبارہ گنتی: پی ٹی آئی امیدوار سردارطالب نکئی نے سٹے آرڈر لے لیا

این اے 140دوبارہ گنتی: پی ٹی آئی امیدوار سردارطالب نکئی نے سٹے آرڈر لے لیا

پتوکی(نامہ نگار) این اے 140کی دوبارہ گنتی کرنے پر پی ٹی آئی کے امیدوار سردار طالب نکئی سٹےآرڈر لےآئے۔ تفصیلا ت کے مطابق این اے 140میں دھاندلی کی بنیاد پر ابھی تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہوسکا۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار سردار طالب نکئی کو کامیاب قراردیا گیا تھا مگر ن لیگ کے امیدوار راناحیات خان نے آرا و کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو اس نے دوبارہ گنتی کرنے کا حکم صادر فرمادیا ۔ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو اس نے سٹے آرڈر جاری کردیا۔ یاد رہے عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہمارے مخالفین جونسا حلقہ کہیں گے ہم ری اوپن کردیں گے مگر اپنے قائد کے فرمان کی حکم عدولی کرتے ہوئے سردار طالب نے سپریم کورٹ سے سٹے آرڈر لے لیا

error: Content is Protected!!