شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / قومی و صوبائی اسمبلی کے 32 حلقوں کے نتائج روکنے کا فیصلہ

قومی و صوبائی اسمبلی کے 32 حلقوں کے نتائج روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) قومی و صوبائی اسمبلی کے 32 حلقوں کے نتائج روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا، نتائج روکے جانیوالوں میں 15 قومی اور 17 صوبائی حلقے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق، نتائج ووٹوں کی دوبارہ گنتی، عدالتی احکامات کے باعث روکے جا رہے ہیں، این اے 25 نوشہرہ سے پرویزخٹک، این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف، این اے 90 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حامد حمید اور این اے 91 سےذوالفقاربھٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا۔اسی طرح این اے 108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لیگی امیدوار جنید انوار چودھری، این اے 131 لاہورسے عمران خان، این اے 140 قصور سے پی ٹی آئی کے سردار طالب نکئی، این اے 215 سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کے نوید ڈیرو اور این اے 106 فیصل آباد سے راناثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  عمران خان اگلا الیکشن میرے خلاف لڑیں، عابد شیر علی کا چیلنج