شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران خان کا 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

عمران خان کا 2 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

اسلام آباد (پاک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فیکیشن روک لیا ہے۔الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اور این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روک لیا ہے، تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کا 3 حلقوں سے کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے جاری نوٹی فیکیشن کو ضابطہ اخلاق کیس فیصلے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں اور جن حلقوں میں حکم امتناع جاری نہیں کیا، ان کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ سے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روک لیا ہے

error: Content is Protected!!