تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی اشیا سے محروم

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید)ڈکیتی اور چوری کی نو مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے دوعدد ٹریکٹر، موٹرسائیکل ، موبائل فون ، مویشی ، طلائی زیورات اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گوہر جہانگیر کے رہائشی محمد اشرف ، محمد سلیم ، محمود الحسن ، غلام جیلانی اورمحمد عرفان وغیرہ وین نمبر۔4992 ایل ای ایکس پر سوار ہوکر ساہیوال سے لاہور جارہے تھے کہ اچانک اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 10 ون اے ایل کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ نامعلوم ڈاکوؤں نے اُنہیں اسلحہ کے زور پر روک لیااور گن پوائنٹ پر 13 عدد موبائل فون، طلائی زیورات اور ایک لاکھ 93 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ مہتاب رائے کے رہائشی محمد احمد کے گھر آتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ نامعلوم ڈاکوگھس آئے اور اُنہوں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر، موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین کروہاں سے فرار ہوگئے ۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ ویرووالا کا رہائشی جمیل حید ر اپنے ٹریکٹر پر سوارہوکر جارہاتھا کہ راستے میں قصبہ 18 ڈی کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اُسے روک لیااور اُس سے ٹریکٹراور نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ حویلی روڈ کا رہائشی چوہدری محمد عامر اپنے ساتھی عثمان غنی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیااور اُن کے قبضہ سے دوعدد موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 45 ڈٖی کے رہائشی برکت کے گھر میں آتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ ڈاکو داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر گھروالوں کو یرغمال بناکر وہاں سے چار لاکھ 80 ہزار روپے نقدی اور دیگر سامان چھین کرفرار ہوگئے ۔ چھٹی واردات میں ڈی بلاک اوکاڑہ کا رہائشی ضمیر حسین بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنی موٹرسائیکل نمبر۔3436 اوکے ایف گھر کے باہر کھڑی کردی جس کو نامعلوم چور چرا کے لے گئے ۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ 45 جیڈی کے رہائشی مبارک علی کے احاطہ سے حمد علی ، صابر علی اور ارشاد پانچ لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے لے گئے ۔ آٹھویں واردات میں دیپالپور کے رہائشی سلمان سلیم کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر 20 تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ۔ نویں واردات میں نواحی قصبہ 25 جیڈی کے رہائشی شفاقت علی کے گھر سے نامعلوم چور3 تولے طلائی زیورات اور 50 ہزار روپے نقدی چرا کے لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیں  اسحاق ڈار کی بجٹ تقریردیکھ کر اکشے کمار کی فلم راو ¿ڈی راٹھوربہت یادآئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker