تازہ ترینکھیل

بھارت کا ایشیا کپ کے شیڈول پر ایک بار پھر اعتراض

لاہور (نمائندہ سپورٹس ) بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراضات اٹھا دیئے گئے ہیں اور اس شیڈول پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ بھارتی بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اس کا مقابلہ 19 ستمبر کو دوبئی میں ہو رہا ہے جس سے قبل پاکستانی ٹیم کو دو دن کے آرام کا موقع مل جائے گا ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دو روز میچز کھیلنا پڑیں گے۔ بھارتی بورڈ کا مطالبہ تھا کہ اسے بھی میچ سے قبل آرام کا موقع دیا جانا چاہیئے تاکہ وہ بھی میچ میں تازہ دم ہو کر حصہ لے سکیں۔ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے دوبئی میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں  نااہلی کیس: عمران خان نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker