تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:معمولی جھگڑے پرچار افراد نےفائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید) معمولی جھگڑے کی پاداش میں چار افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتاردیا تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ کجھور والا کے رہائشی عاشق حسین کی فصل مکئی میں محمد اعظم نے اپنے مویشی چھوڑ دئیے تھے جس پر عاشق حسین اور محمد اعظم کے درمیان معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا ۔ گزشتہ روز عاشق حسین اپنے ڈیرہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد اعظم اور محمد عامر اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور اُنہوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر عاشق حسین شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار بیٹھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker