پاکستانتازہ ترین

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب

اسلام آباد(پاک نیوز) صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا۔ نگران وزیر اعظم کی جانب سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر نے کی سمری گزشتہ روز بھجوائی گئی تھی۔ نومنتخب اراکین قومی اسمبلی 13 اگست کے اجلاس میں اپنی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا۔نیا سپیکر منتخب ہونے کے بعد قواعد کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگا۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر نے 15 اگست کو بیرون ملک دورے پر جانا ہے ان کی روانگی سے قبل عمران خان کے بطور وزیر اعظم انتخاب اور حلف بر داری کی کو ششیں جاری ہیں ابھی تک صدر مملکت کے دورے کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قوی امکان ہے کہ قائد ایوان کے انتخاب کے شیڈول کے مطابق صدر کے دورے میں بھی تبدیلی کر دی جائے۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق بھی صدر کو اپنا دورہ ایک روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کر چکے ہیں جس کے بعد ایوان صدر میں شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے مشاور ت بھی کی گئی ہے اگر صدر نے اپنے دورے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی تو پھر نئے قائد ایوان سے قائم مقام صدر حلف لے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر نئے قائد ایوان سے حلف لینے کے خواہشمند ہیں لیکن اس کا دارومدار انتخابی شیڈول پر ہے۔دوسری جانب ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت 15 اگست کو اپنے غیرملکی دورے پر روانہ ہو ں گے، واضح رہے کہ رائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن لندن نے صدرمملکت ممنون حسین کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر ممنون حسین پہلے پاکستانی حکمران ہوں گے جنہیں یہ ڈگری دی جائے گی، وہ 17 اگست کورائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے ، اس تقریب میں انہیں اعزازی ڈگری دی جائے گی۔صدرممنون حسین متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری اور 14 اگست کی سالانہ خصوصی تقریب کے انعقاد کے اگلے روز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوں گے، ان کی واپسی 20 اگست کو متوقع ہے

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ سپنا خان کی لاش مل گئی‘ لاش سپنا کی نہیں‘ والدین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker