تازہ ترینعلاقائی

سول ہسپتال بھائی پھیرو سے نامعلوم چورموٹر سائیکل چوری کر کے فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سول ہسپتال بھائی پھیرو سے نا معلوم چورمرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے سر پرست کے بیٹے کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ۔درخواست کے باوجود تھانہ سٹی بھائی پھیرو مقدمہ درج کرنے سے انکار ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور ہسپتال میں آنے والے کئی مریض اپنی موٹر سائیکل چوری کروا چکے ہیں مگر تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس مقدمات درج کرنے کی بجائے مظلوم لوگوں کو تھانہ کے دھکے کھانے پر مجبور کر دیتے ہیں ۔ گذشتہ روزمرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے سر پرست شیخ محمد منشاء کا بیٹا محمد اکرم اپنی بیمار بیوی کو چیک کرانے ہسپتال لے کے گیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبر ہنڈا CD70 نمبر LEO-18A-4835ہسپتال کے اندر تالہ لگا کر کھڑی کر کے ڈاکٹر کے پاس گیا جب واپس آیا تو نا معلوم چور اسکی موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے تھے محمد اکرم نے اسکی تحریری درخواست تھانہ سٹی بھائی پھیرو کو دی مگر تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا یہ امرقابل ذکر ہے کہ سول ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا سلسلہ کافی دیر سے جاری ہے اور یہاں سے آنے والے مریضوں کے لواحقین کی کئی موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں مگر پولیس مقدمات درج کرنے سے کتراتی ہے۔ بھائی پھیرو کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سد باب کیا جائے اورچوری کے مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  برین ٹیومر(دماغی رسولی) پوری طرح قابل علاج مرض ہے:پروفیسرانجم حبیب وہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker