پاکستانتازہ ترین

بھارتی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے عمران خان سے خصوصی ملاقات میں انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا ہے۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ عمران خان سے ملاقات کیلئے خصوصی طور پر ان کی رہائشگاہ گالہ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور دیگر ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی۔دوسری جانب عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بھارت کے سابق کرکٹرز کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی شریک ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:قوم کومیدان میں عمران چاہیے:شعیب اختر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker