پاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے امیدوار اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر نے 176 اور خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کیے جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے۔دریں اثنااجلاس کے آغاز پر 5 منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھایا، جو کسی وجہ سے 13 اگست کو حلف نہیں اٹھاسکے تھے۔اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کیغرض سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اراکین کو حروف تہجی کے مطابق باری باری ان کے نام سے بلایا گیا۔اسپیکر کے انتخاب کے لیے 2 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے۔ایک پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی سےغلام مصطفیٰ شاہ اور تحریک انصاف کے عمران خٹک پولنگ ایجنٹ تھے جبکہ دوسرے پولنگ بوتھ پر پیپلز پارٹی کی شازیہ مری اور تحریک انصاف کےعمر ایوب پولنگ ایجنٹ تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:آزادامیدوارپی پی191راؤاشرف ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی کےمہرعبدالستارکے حق میں دستبردار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker