تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔چئیر مین میونسپل کمیٹی نے گزشتہ سال کی آمدن اور خرچ کا گوشوارہ عوام کے سامنے کھول دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔چئیر مین میونسپل کمیٹی نے گزشتہ سال کی آمدن اور خرچ کا گوشوارہ عوام کے سامنے کھول دیا۔ٹوٹل آمدن 136714622اور خرچ 129369260ہوا۔کروڑوں کے ترقیاتی کام کرواکر عوام کو صحت وصفائی اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔آئندہ موقع ملا تو بھائی پھیرو کے عوام کی محرومیاں دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔چئیرمین کی پریس کانفرنس۔چئیرمیں بلدیہ بھائی پھیرو رانا عامر نثار خاں نے گزشتہ روز ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں گزشتہ سال کی آمدن اور خرچ کا گوشوارہ عوام کے سامنے کھول دیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کل آمدنی تیرہ کروڑ سڑسٹھ لاکھ چودہ ہزار چھ صد بائیس روپے ہوئی جبکہ اخراجات بارہ کروڑ ترانوے لاکھ انہتر لاکھ دو صد ساٹھ روپے ہوئے۔اس طرح ہمارے پاس اس سال کے شروع میں تہتر لاکھ پینتالیس ہزار تین صد باسٹھ روپے موجود ہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں لیڈیز چلڈرن پارک بنانا بلدیہ کا بڑا کارنامہ ہے اس سے شہر کی خواتین کو سیرو تفریح کیلیے اچھے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔سیوریج کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے اور صاف پانی کیلیے شہر بھر کے آٹھ مقامات پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی شہر کے عوام کیلیے بہت سے کام کرنے باقی ہیں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ عوام کی محرومیاں دور کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کیلیے تین نئے ٹریکٹر ٹرالی خریدے گئے ہیں اور شہر بھر میں صفائی کو بہتر بنانے کیلیے ہزاروں ڈسٹ بن لگائے جائیں گے۔اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلیے چیک اور بیلنس کا نظام سخت کر دیا گیا ہے انہوں نے بلدیہ ملازمین کو کہا کہ وہ عوام کے خادم بنیں اور عوام کے مسائل کے حل کیلیے ان سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے اکاؤنٹ ہر شخص کیلیے کھلے ہیں اور وہ جس وقت چاہیں ان کا آڈٹ کروا سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  دبئی: فائنل میں بارش، میچ ہار جیت کے بغیر ختم،سیریز برابر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker