پاکستانتازہ ترین

مریم نواز سے روز ملاقات نہیں ہوتی، نوازشریف

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کیتفصیلات کے مطابق آج نیب اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نے پہلی بار العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے بعد صحافیوں سے مختصر غیر رسمی گفتگو کی۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر نواز شریف نے کہا الحمد اللہ ٹھیک ہوں، صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں، جس پر نواز شریف نے کہا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مسجد جا کر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے جس پر نواز شریف نے کہا کہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔دیگر ملاقاتیوں سے ملاقات ہوتی ہے تو مریم سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے،اڈیالہ جیل میں جمعرات کا روز قیدیوں سے ملاقات کا دن مقرر ہے اور اسی روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے آتے ہیں۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، جہاں تفتیشی افسر محبوب عالم کا مکمل بیان ریکارڈ نہ ہوسکا، جس کے بعد سماعت بیس اگست تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب عدالت نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی 20 اگست کو طلب کرلیا ہے۔آج نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچانے کے لیے آج نئی حکمت عملی اختیار کی گئی اور انہیں اڈیالہ جیل سے سیکیورٹی کے بڑے قافلے میں عدالت لایا گیا۔ قافلے میں بکتر بند گاڑی سمیت ایک لینڈکروزر بھی تھی، لیکن احتساب عدالت کے باہر موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر خالی بکتربند گاڑی کو فرنٹ گیٹ سے عدالت لے جایا گیا جبکہ نواز شریف کو دوسری گاڑی میں عدالت کے اندر پہنچایا گیا۔اس موقع پراحتساب عدالت کے باہر لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا، ایک کارکن بکتر بند گاڑی پر چڑھ گیا اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے،واضح رہے کہ مذکورہ کیس کی 13 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:ڈی پی اوساہیوال کی مسیحی کمیونٹی کے ممبران سے کرسمس ڈے کے حوالے سے میٹنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker