پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کی پھر بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیشی ،لیگی کارکن غصے سے آگ بگولہ،

اسلام آباد(بیوروچیف)سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیش کیا گیا تو لیگی اراکین پارلیمنٹ نے احتساب عدالت کے باہر سخت احتجاج کرتے ہوئے بکتر بند گاڑی کو روک لیا اور کارکنان نے گاڑی پر چڑھ کر احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پہلے کے طرح دوبارہ سے احتساب عدالت پیشی پر بکتر بند گاڑی میں لایا گیا تو مسلم لیگ ن کے اراکین پارلیمنٹ احسن اقبال ،خواجہ آصف،پرویز رشید،جاوید مرتضیٰ عباسی۔رانا ثناء اللہ سمیت مریم اورنگزیب اور امیر مقام کارکنوں کے ہمراہ احتساب عدالت کے باہر حالیہ پیشی میں نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لانے پر احتجاج کررہے تھے کہ اچانک انہوں نے دوبارہ نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں لاتے ہوئے دیکھا تو شدید غم و غصے میں آگئے اور نواز شریف والی بکتر بند گاڑی کو روک لیا اور کارکنان بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر نگران حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے بعدازاں نواز شریف کو احتساب عدالت کے پچھلے دروازے سے داخل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:پولیس نےکارچوری اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker