تازہ ترینعلاقائی

وطن عزیز کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کواتفاق و اتحاد اور جذبہ الوطنی سے ناکام بنائینگے،رانامنیر

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کلمہ طیبہ کے بنیاد پر بنایا گیا پاکستان زندہ و تابندہ رہے گا، سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر قائد کی جدوجہد اور ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کا انمول تحفہ ہے،ہم نے بزرگوں کی انتھک محنت اور قربانیوں سے یہ وطن حاصل کیا ہے اسے ہم سب نے ملکر ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانا ہے اوراس وطن عزیز کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کواتفاق و اتحاد اور جذبہ الوطنی سے ناکام بنائینگے ،ان خیالات کا اظہار رانا منیر احمد و سیٹھ محمد حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ایک پر امن اور مستحکم ملک بنائینگے جس پر پوری دنیا فخر کریگی،

یہ بھی پڑھیں  لو کلبُھوشن بھارتی بیٹا قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker