پاکستانتازہ ترین

محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے ہیں

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے میں مسلسل دوسری مرتبہ اپنی حکومت بنا لی ۔محمود خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان نے 77 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے نثار گل نے 33 ووٹ لیے۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہو ا۔تو سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان کو ووٹ دینے کیلئے اراکین لابی نمبر 2 میں جائیں جبکہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل کو ووٹ دینے والے اراکین لابی نمبر ایک میں جائیں۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ کا اعلان کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں  اعتکاف گھر پر ہی کریں، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے: وزیر صحت پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker