بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حالت نازک ہے۔

نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حالت نازک ہے۔ جس کی وجہ سے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دو مرتبہ وزیر اعظم بننے والے ترانوے سالہ اٹل بہاری واجپائی کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کی بنا پر اسپتال انتظامیہ نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا ہے۔ وہ گیارہ جون سے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اٹل بہاری واجپائی کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ اس موقع پرمرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker