پاکستانتازہ ترین

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(بیوروچیف)عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے  معاملہ واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بینچ کے رکن جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی، جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھاکہ وہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ رہے ہیں اور ان کا ایک تعلق رہا ہے لہٰذا وہ کیس نہیں سن سکتے۔جسٹس اطہر من اللہ کی معذرت کے بعد بینچ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا اور نیا بینچ بنانے کے لیے معاملہ پھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے سلسلہ میں ضلع کے 92 مراکز کے 360 سکولوں میں نعت اور قرات کے مقابلہ جات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker