پاکستانتازہ ترین

صدارتی الیکشن چار ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد( بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا، صدارتی الیکشن 4 ستمبرکوہوں گے، چاروں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی اس ماہ کی ستائیس تاریخ کو اسلام آباد میں پریذائیڈنگ افسر اور چارو ں صوبوں کے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جاسکیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اس ماہ کی انتیس تاریخ کو ہوگی جبکہ امیدوار اس ماہ کی تیس تاریخ کو دن بارہ بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست اسی دن ایک بجے تک شائع کی جائے گی، صدر کے انتخاب کےلئے رائے شماری قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات 22 تا 23 مئی سے شروع ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker