تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:زندہ قومیں ہی اپنے تہواروں کو ایسی گرم جوشی سے مناتی ہیں،راناسعید جمیل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)زندہ قومیں ہی اپنے تہواروں کو ایسی گرم جوشی سے مناتی ہیںیہ ملک کسی نے ایسے ہی ہماری گود میں نہیں ڈال دیا بلکہ ہمارے آباوٗو اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر اس ملک کو حاصل کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز 14اگست یوم آزادی کے حوالے سے انصاف پریس کلب پھول نگر کے سرپرست رانا سعید جمیل خاں اور چئیرمین قدرت اللہ جوئیہ کی طرف سے ڈیرہ رانا سعید جمیل خاں میں ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا اور پاکستان کی 71ویں سالگرہ پر 70پونڈ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں شہر بھر کی صحافتی ،سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی،صحافتی تنظیموں کے عہدیدران میں بھائی پھیرو پریس کلب سے شیخ خالد رفیق اور بابر مشہدی،پھول نگر پریس کلب سے چوہدری ظفر اقبال ، زاہد منہاس ،نیشنل پریس کلب سے چوہدری ندیم سندھو اور نعمان خضر ،یونین آف جنرلسٹ سے ملک عبدالرزاق، سیاسی و سماجی رہنماؤں میں(ن) لیگ کے ایم پی اے رانا منور منج، جبکہ انصاف پریس کلب کے تمام عہدیداران اور ممبران نے تقریب میں بھرپور شرکت کی عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ رانا کاشف شوکت خاں،سرپرست رانا سعید جمیل خاں ،چئیرمین قدرت اللہ جوئیہ،سینئروائس چئیر مین ملک ضیاء الرحمٰن،سینئر وائس چئیرمین امجد بھٹی،ڈپٹی چئیرمین رانا خرم عباس خاں،انصاف پریس کلب پھول نگر کے صدر محمد صابر رانا، سینئر نائب صدر سلامت علی ،نائب صدر ارشد زرگر،نائب صدر عرفان جوئیہ ،جنرل سیکرٹری عاصم جوئیہ، جوائنٹ سیکرٹری رانا احتشام الحق،ایڈیشنل سیکرٹری ملک عثمان یونس،انفارمیشن سیکرٹری حاجی مشتاق،فنانس سیکرٹری رانا اصغر،میڈیا کوارڈینیٹر مبشر رضوی،ممبران جاوید جوئیہ ،شاہد اصغر،ملک نواز ،خلیم اللہ،عادل شہزاد ،یعقوب جوئیہ،ابوہریرہ بھٹی اور راحت علی راحت ودیگر موجود تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا اس کے بعد انصاف پریس کلب پھول نگر کے عہدیدران رانا کاشف شوکت ،رانا سعید جمیل خاں اور قدرت اللہ جوئیہ نے تقریب میں شریک مہمانانِ گرامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست 1947کو ہمارا ملک پاکستان دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور آج کی شاندار تقریب اسی دن کی یاد میں رکھی گئی ہے اور زندہ قومیں ہی اپنے تہواروں کو ایسی گرم جوشی سے مناتی ہیںیہ ملک کسی نے ایسے ہی ہماری گود میں نہیں ڈال دیا بلکہ ہمارے آباوٗو اجداد نے لاکھوں قربانیاں دے کر اس ملک کو حاصل کیا ہے آج ہمارے ملک کو بہت سے اندرونی و بیرونی سازشوں سے خطرات لاحق ہیں ہم کو اپنے ذاتی اختلافات بھلا کردشمن کی ناپاک سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور فلاح کے لئے خلوص دل سے محنت کرتے ہوئے اسے اس کی اصل منزل تک پہنچانا ہے تقریب کے اختتام پر پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اور آئے ہوئے مہمانوں نے انصاف پریس کلب پھول نگر کے تمام عہدیداروں اور ممبران کومبارک باد پیش کی

یہ بھی پڑھیں  ایک اور وِکٹ اُڑ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker