پاکستانتازہ ترین

حج آپریشن 68 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا کر مکمل ہو گیا

کراچی(پاک نیوز) پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 68 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا کر مکمل ہو گیا، اس دوران پروازوں کی بروقت آمدورفت کا تناسب 95 فیصد رہا۔ پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے 225 پروازیں چلائیں۔ 28 ہزار سے زائد عازمین کو خصوصی حج پروازوں کے ذریعے جبکہ تقریباً 40 ہزار عازمین کو شیڈول پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے 71 پروازوں کے ذریعے 21 ہزار 4 سو، اسلام آباد سے 50 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار ایک سو اڑتالیس، لاہور سے 43 پروازوں کے ذریعے 13 ہزار 960، ملتان سے 19 پروازوں سے 4 ہزار571 ، فیصل آباد سے 7 پروازوں کے ذریعے 833 ، سیالکوٹ سے 11 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 708 اور پشاور سے 24 پروازوں سے 8 ہزار418 عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول نے قبل ازحج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر پی آئی اے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ واپسی کے سفر میں حجاج کرام کو مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 27 اگست سے شروع ہو گا جس کے دوران جدہ اور مدینہ سے خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کرام کو اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔ بعد از حج آپریشن کا اختتام 25 ستمبر کو ہو گا

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی(آج) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ میں آمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker