شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اداکارہ شبنم کی آج 76 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

اداکارہ شبنم کی آج 76 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

لاہور (نمائندہ شوبز) تیس سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف اداکارہ شبنم آج اپنی 76 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، ان کی جاندار اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی کا منفرد انداز شائقین کے دلوں پر آج بھی نقش ہے۔ایک دنیا کو اپنے فن کا دیوانہ بنانے والی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم کا اصل نام جھرنا باسک ہے، بنگلہ دیش کی اس خوبرو اداکارہ نے 1958 میں بنگالی فلم "راجدھا نیربوکے "سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے وقت کے معروف موسیقار روبن گھوش سے ان کی ملاقات ہوئی اور پھر یہ ملاقات زندگی بھر کا ساتھ بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں  خیرپور کی 735میں سے63فیصد پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار