شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران خان ملک کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب

عمران خان ملک کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک کے بائیسویں وزیرِاعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 176 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے حصے میں 96 ووٹ آئے۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کے زیرِ صدارت شروع ہوا جس میں وزیرِاعظم کے انتخاب کیلئے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ایک دوسرے کے مدمقابل میدان میں اترے۔سپیکر اسد قیصر نے وزیرِاعظم کے چناؤ کیلئے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے معزز اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ووٹ دینے والے لابی نمبر ایک میں تشریف لے جائیں جبکہ شہباز شریف کو ووٹ دینے کے خواہشمند لابی نمبر دو میں چلے جائیں۔ووٹنگ کے اس عمل میں عمران خان کو ووٹ 176 ملے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے صدر شہباز شریف صرف 96 ووٹ حاصل کر سکے۔ رائے شماری کے اس عمل میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن نے حصہ نہیں لیا جبکہ آصف علی زرداری ایوان کی کارروائی میں شریک ہی نہیں ہوئے۔ تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر پارٹی اراکین کے ہمراہ ایوان میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھوجاائرلائن کاطیارہ معیارکےمطابق نہ نکلا تولائسنس منسوخ ہوگا