شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر دیا، عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 176 ووٹ لے کر پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوارشہباز شریف کو 96 ووٹ ملے، پیپلز پارٹی کے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا جبکہ آصف زرداری ایوان کی کارروائی میں ہی شریک نہیں ہوئے تاہم بلاول بھٹو دیگر پارٹی ارکان کے ساتھ ایوان میں موجود رہے ، جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے بھی ووٹ نہیں ڈالا، وہ اپنی نشست پر ہی براجمان رہے جبکہ فاٹا سے نومنتخب آزاد ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر نے بھی کسی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی بہاؤالدین کی سیاست اور عوام کے مسائل......